اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون صحافی میں کورونا کی تصدیق - ایک خاتون صحافی میں کورونا وائرس

ملک پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ اب صحافی بھی اس وبا کا شکار ہورہے ہیں، اسی ضمن میں انّاؤ سے ایک ایسی ہی خبر آرہی ہے۔

ملک پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ اب صحافی بھی اس وبا کا شکار ہورہے ہیں، اسی ضمن میں انّاؤ سے ایک ایسی ہی خبر آرہی ہے
ملک پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ اب صحافی بھی اس وبا کا شکار ہورہے ہیں، اسی ضمن میں انّاؤ سے ایک ایسی ہی خبر آرہی ہے

By

Published : Apr 27, 2020, 4:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع انّاؤ میں اتوار کی شام ایک خاتون صحافی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق اناؤ، کانپور سرحد کے قریب مدنی نگر کے گھنٹہ گھر کی رہنے والی ایک خاتون صحافی کو کانپور میں کووڈ۔19 ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صحافی کے کنبے کے دیگر تین افراد کو بھی کانپور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، انہیں کوارٹین میں رکھا گیا ہے اور ان کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق خاتون صحافی پانچ دن قبل تیز بخار کی شکایت کے بعد کانپور میڈیکل کالج جانچ کے لیے گئی تھیں، لیکن ڈاکٹر نے انہیں عام بخار بتاتے ہوئے دوائیں دی تھیں اور کورونا جانچ کے لیے انکار کردیا تھا۔

اس کے بعدانہوں نے افسران سے شکایت کی، جس کے بعد ان کے نمونے لے کر جانچ کے لیے بھیجے گئے، لیکن اتوار کی رات جب ان کی رپورٹ آئی تو اس میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی۔

خیال رہے کہ شہر گورکھپور کو اب تک کورونا وائرس سے پاک اضلاع شمار کیا جاتا تھا، لیکن اب کورونا وارئرس نے وہاں بھی دستک دے دی ہے، جہاں اتوار کی رات موصول ایک رپورٹ کی بنیاد پر ایک شخص کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details