ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں اُن کورونا واریئرس کو اعزاز سے نوازا جارہا ہے، جنہوں نے کورونا متاثرین علاقوں میں ضرورت مند لوگوں کو بھوک سے مرنے سے بچایا تھا۔
بریلی میں سماجی کارکنان اعزاز سے سرفراز بھگوت سرن گنگوار، سابق وزیر، اتر پردیش حکومت واضح رہے کہ جب پورا ملک لاک ڈاؤن کے نفاذ میں گھروں میں قید ہوکر راحت اور رعایت کا انتظار کر رہا تھا، اُس نازک وقت میں ان کورونا واریئرس نے گھروں میں بیٹھنے کے بجائے لوگوں کی مدد کی ذمہ داری کا بیڑہ اٹھا یا۔
شہر بریلی میں اُن کورونا واریئرس کو اعزاز سے نوازا جارہا ہے، جنہوں نے کورونا متاثرین علاقوں میں ضرورت مند لوگوں کو بھوک سے مرنے سے بچایا تھا اب لاک ڈاؤن جیسے نازک حالات نہیں ہے اور مرکزی حکومت نے اَن لاک 1.0 کے تحت تمام راحت اور رعایت مہیا کرارہی ہے، تو شہریوں نے بھی ان مددگاروں کو اعزاز سے نوازا۔
بریلی میں ایسے ہی سماجی کارکنان کو اعزاز سے نوازہ گیا ان کارکنان میں شامل سید شارق علی، اسرافیل خان راشمی، اعجاز احمد، شمیم احمد، حیدر علی، علی محمد خان، حسنین علی، ہرجیت سنگھ، حمّاد نبی، لکی شاہ، ریاض ثقلینی، موہیت بھاردواج وغیرہ نہ جانے ایسے کتنے نام ہیں، جنہوں نے کورونا کے پرآشوب دور میں اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور ضرورتمند اور غریب لوگوں کی مدد کی۔
کسی نیک کام کے عوض میں کوئی اعزاز ہی سماجی کارکن کا سب سے بڑا سرمایہ ہے