اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون پولیس اہلکاروں کی منفرد پہل

ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں خواتین پولیس اہلکار لوگوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے لیے ماسک تیار کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ماسک کی کمی ہے اس لیے وہ ماسک بنا رہی ہیں۔

روزانہ 300 سے زائد ماسک بنا رہیں خاتون پولیس اہلکار
روزانہ 300 سے زائد ماسک بنا رہیں خاتون پولیس اہلکار

By

Published : Apr 11, 2020, 2:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں خواتین پولیس اہلکاراپنے ساتھی پولیس اہلکاروں اورعوام کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے لیے سامنے آئی ہیں۔ یہ خواتین کانسٹیبل پولیس لائن میں لوگوں کے لیے ماسک تیار کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کام صرف چار دن پہلے ہی شروع کیا ہے اور ان کے ذریعہ روزانہ 300 سے 400 ماسک بنائے جارہے ہیں۔

خاتون کانسٹیبل پلوی سنگھ کا کہنا ہے کہ 'کورونا انفیکشن کی وجہ سے مارکیٹ میں ماسک کی کمی ہے۔ جس کی وجہ سے ہم یہاں ہر روز ماسک بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم پچھلے چار دن سے یہ کام کر رہے ہیں۔ ہم ایک دن میں 300 سے 400 ماسک تیار کر رہے ہیں۔ پلوی کا لوگوں سے کہنا ہے کہ انفیکشن سے بچنے کے لیے گھروں سے نہ نکلیں۔ اگر آپ کو کسی ضرارت کے لیے باہر نکلنا پڑے تو ماسک ضرور لگائیں۔

گزشتہ چار دن سے خواتین کانسٹیبل یہاں ماسک بنا رہی ہیں۔ یہ ماسک انہوں نے اپنے ساتھی پولیس اہلکار اور عوام کے لیے تیار کر رہی ہیں۔ اب تک انہوں نے تقریبا ایک ہزار ماسک تیار کیے ہیں اور ان کا یہ کام مسلسل جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details