رواں ہفتے لکھنؤ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہاٹ اسپاٹ علاقوں سے تعلق رکھنے والے دودھ کے ڈیری آپریٹر کے ساتھ پھل فروش میں کورونا انفیکشن کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔
ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ضروری سامان کی ڈور ٹو ڈور فراہمی کرنے والے تمام لوگوں کو چیک کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے حکم کے بعد محکمہ صحت نے ہاٹ اسپاٹ کے علاقوں میں دودھ کی فراہمی کرنے والے چالیس سے زائد دودھ والوں کو کچہری احاطے میں طلب کیا اور ان کو نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے۔