اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: مہاراج رنجیت سنگھ اپنے ہی قلعے میں 'قید' - کورونا وائرس مثبت بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور

دراصل کنیکا کپور کی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں رہنماؤں، وزراء ممبران کے ساتھ ساتھ راجہ کا بھی طبی معائنہ شروع ہوگیا ہے۔ جو لوگ اس اداکارہ کی پارٹی میں شامل تھے ان میں جھانسی کے راجہ رنجیت سنگھ دیو بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس: مہاراج رنجیت سنگھ اپنے ہی قلعے میں 'قید'
کورونا وائرس: مہاراج رنجیت سنگھ اپنے ہی قلعے میں 'قید'

By

Published : Mar 22, 2020, 5:26 PM IST

کورونا وائرس مثبت بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور کے کورونا وائرس مثبت ہونے کی تصدیق کے بعد اتر پردیش حکومت نے متعدد سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

کورونا وائرس: مہاراج رنجیت سنگھ اپنے ہی قلعے میں 'قید'

دراصل کنیکا کپور کی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں رہنماؤں، وزراء ممبران کے ساتھ ساتھ راجہ مہاراجا کا طبی معائنہ شروع ہوگیا ہے۔ جو لوگ اس اداکارہ کی پارٹی میں شامل تھے ان میں جھانسی کے راجہ رنجیت سنگھ دیو بھی شامل ہیں۔

اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے انتظامیہ نے سمتھر قلعے کو سیل کردیا ہے۔

کورونا وائرس: مہاراج رنجیت سنگھ اپنے ہی قلعے میں 'قید'

محکمہ صحت کی ٹیم نے مہاراج سمتھر کے نمونے لے کر مہاراج کو بھی قلعے کے ایک کمرے میں الگ تھلگ کردیا ہے۔ اس کے گنر اور ڈرائیور کے بھی نمونے لئے گئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ 'کانپور کے کلپنا ٹاور کے 902 نمبر والے اپارٹمنٹ میں 150 سے زیادہ افراد پارٹی میں شریک تھے۔ ایک ایک کرکے 73 لوگوں نے کنیکا سے ملاقات کی۔

ان میں سے بہت سے کانپور کے باہر سے آئے تھے۔ جو تقریب کے بعد وہاں سے چلے گئے تھے۔کُنیکا کی پارٹی سے واپس آئے سمتھر کے راجہ بھی اب اپنے ہی قلعے میں قید ہیں۔ بادشاہ رنجیت سنگھ کو قلعے میں ایک کمرے میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے

جھانسی کے سی ایم او نے بتایا کہ 'راجہ رنجیت سنگھ جودیو کے خون کا نمونہ جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ راجہ رنجیت سنگھ جودیو وسندھرا راجے کے سمدھی بھی ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details