بھارت میں بھی تیزی سے اس وائرس کے معاملے میں اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
ریاست اترپردیش کے شہر وارنسی کی معیشت سیاحت پر منحصر ہے لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن نے اس شعبہ کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔
یہاں تقریباً 500 کروڑ روپئے کا کاروبار سیاحت کے ذریعہ انجام پاتا ہے۔
ہوٹل ، ٹور اینڈ ٹریول ، گھاٹ پر رہنے والے ناوک، ، کپڑا ،ساڑی اور بازار ہر چیز سیاحت پر منحصر ہے۔
گذشت دو ماہ سے لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ٹور اینڈٹریول انڈسٹری کو 35کروڑ روپئے کا نقصان ہوچکا ہے۔ جب کہ ہوٹل انڈسٹری کو 50 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔