اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 283 اموات

اتر پردیش محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 10947 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 283 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 283 اموات
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 283 اموات

By

Published : Jun 9, 2020, 12:50 PM IST

ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست میں آج کورونا کے 411 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

آگرہ میں سب سے زیادہ 972، نوئیڈا میں 699، میرٹھ میں 541، کانپور نگر میں 540، دارالحکومت لکھنؤ میں 468، غازی آباد میں 490، سہارنپور میں 272، فیروزآباد میں 319، مراد آباد میں 271، بارہ بنکی میں 179، وارانسی میں 243، جونپور میں 285، بستی میں 237، رام پور میں 205، علی گڑھ میں 213، امیٹھی میں 202، بلند شہر میں 235 کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں۔

صوبے میں اب تک 6344 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ آگرہ سے 800، غازی آباد سے 275، نوئیڈا سے 383، میرٹھ سے 362، کانپور سے 317، سہارنپور سے 229، وارانسی سے 131، دارالحکومت لکھنؤ سے 326 اور اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
وہیں کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 283 موت ہوئی۔ اتر پردیش میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ آج ایک دن میں 411 نئے کورونا مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details