اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 178 اموات

اترپردیش کے محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 7001 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں جبکہ اب تک 178 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 178 اموات
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 178 اموات

By

Published : May 27, 2020, 10:45 PM IST

اترپردیش میں کروونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست میں آج 277 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

موجودہ وقت میں اتر پردیش میں 2790 ایکٹیو کیس ہیں، جبکہ 3855 لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

دارالحکومت لکھنؤ کے سروجنی نگر کالونی کو نیا ہاٹ اسپاٹ علاقہ بنایا گیا ہے کیونکہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ لوگ مہاراشٹر سے کچھ دن پہلے لکھنو آئے تھے۔


اتر پردیش حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود صوبے میں مثبت کیس بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ ابھی تک جو اضلاع گرین زون میں تھے، وہاں بھی تیزی کے ساتھ کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details