اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست میں آج 369 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ سات لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اگرہ میں سب سے زیادہ 896 معاملات درج کئے گئے ہیں، کانپور نگر میں 388 ، لکھنؤ میں 405، سہارنپور میں 261، نوئیڈا میں 526، میرٹھ میں 461، فیروزآباد میں 287، مراد آباد میں 238، غازی آباد میں 345، بارہ بنکی میں 163، وارانسی میں 197، جونپور میں 183، بستی میں 209، رام پور میں 184، علی گڑھ میں 162، امیٹھی میں 171، بلند شہر میں 138 معاملات درج کئے گئے ہیں۔
وہیں ریاست میں اب تک 5176 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ آگرہ میں 770 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، غازی آباد سے 217، نوئیڈا سے 289، میرٹھ سے 323، کانپور سے 306، سہارنپور سے 217، وارانسی سے 118، دارالحکومت لکھنؤ سے 306 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اتر پردیش: کورونا وائرس کے 369 نئے معاملات - کورونا وائرس
ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں کورونا وائرس کے اب تک 8729 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 229 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
کورونا وائرس
ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ پانچویں مرحلے کے لاک ڈاؤن میں تھوڑی راحت ضرور دی گئی ہے لیکن اس سے کورونا وائرس کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے کیونکہ ریاست میں روزآنہ 300 سے زائد افراد اس کے زد میں آ رہے ہیں۔