اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی

اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں اب تک تقریباً پانچ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7،007 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

image
image

By

Published : Oct 31, 2020, 9:58 AM IST

اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اب کافی کمی ہوتی نظر آرہی ہے جبکہ اس وبأ سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جمعہ کی شام تک جاری اعداد و شمار کے مطابق اترپردیش میں 2،237 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 25 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک چار لاکھ 80 ہزار 82 افراد اس وبأ کی زد میں آئے ہیں جبکہ 7،007 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

ریاست میں کورونا سے متاثر چار لاکھ 48 ہزار 644 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔



لکھنؤ سے 58،937

کانپور سے 26،324

پریاگ راج میں 22259

گورکھپور سے 17،788

غازی آباد سے 17،494

نوئیڈا سے 16،432

وارانسی سے 16،090

میرٹھ سے 11،802

بریلی سے 11،308

علی گڑھ سے 9،146

اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

-----------

کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 7007 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔


لکھنؤ میں 877

کانپور شہر میں 733

وارانسی میں 334

پریاگ راج میں 324

میرٹھ میں 323

گورکھپور میں 306

مراد آباد میں 167

بریلی میں 154

آگرہ میں 145

اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔

-----

فی الحال صوبے میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 24،431 ہے۔

لکھنؤ میں 3176

میرٹھ میں 1396

پریاگ راج میں 1201

وارانسی میں 1151

گورکھپور میں 811

کانپور میں 757

اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔
---

خاص بات یہ ہے کہ اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم پر اب بریک لگ گیا ہے، پہلے جہاں روزانہ چھ ہزار سے زائد کیسز سامنے آ رہے تھے، وہیں اب یہ تعداد دو ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details