ریاست اترپردیش کے بہرائچ میں ایک شاعر اپنی نظم کے ذریعے کورونا سے بچنے کے لیے لوگوں میں بیداری کا کام کررہے ہیں۔
کورونا وائرس: اشعار کے ذریعے بیداری - اپنا یہ سنکلپ یہ ترانہ ہے
ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، ملک میں لاک ڈاؤن ہے وہیں اس سے نمٹنے کے لیے اور بچاؤ کے لیے لوگ الگ الگ طریقے سے عوام میں بیداری پیدا کررہے ہیں۔
کورونا وائرس: شاعری کے ذریعے بیداری
بہرائچ میں ایک اسکول کے مدرس و معروف شاعر مظہر سعید اپنے مکان میں قرنطینہ پر ہے۔وہ اپنی نظم سے عوام کو کورونا سے بیدار کررہے ہیں۔
انہوں نے ایک ںظم لکھی ہے 'اپنا یہ سنکلپ یہ ترانہ ہے، ہم کو کورونا کو ہرانا ہے'۔یہ اشعار لوگ کافی پسند کررہے ہیں۔