ان انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنا اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے، جس میں کورونا وائرس کی ویکسین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا انتخابی منشور بہار کی دارالحکومت پٹنہ میں جاری کیا۔
اس انتخابی منشور میں بی جے پی نے ایک کروڑ خواتین کو آتم نربھر بنانے اور نوجوانوں کو 19 لاکھ نئے روزگار دینے کا وعدہ کیا۔
اس انتخابی منشور میں بی جے پی نے ایک کروڑ خواتین کو آتم نربھر بنانے اور نوجوانوں کو 19 لاکھ نئے روزگار دینے کا وعدہ کیا مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ساتھ ہی بی جے پی کے اس انتخابی منشور میں کورونا ویکسین کے مفت ٹیکے کی بات کہی ہے جس پر اب ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
ایک طرف جہاں حزب اختلاف، بی جے پی پر نکتہ چینی کر رہا ہے تو وہیں دوسری جانب آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین پورے ملک کے لیے ہوگی نہ کہ بی جے پی کے لیے۔
انتخابی منشور میںکورونا وائرس کی ویکسین کو بھی شامل کیا گیا میڈیکل ریسرچ کونسل آف انڈیا کے اشتراک سے حیدرآباد کی فارما کمپنی بھارت بائیوٹیک کو تیسرے مرحلے کے کورونا ویکسینیشن کی اجازت مل گئی ہے۔