اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع مدرسہ رحمانیہ نوریہ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا، اس مہم کا مقصد مسلم معاشرے میں ٹیکہ کاری کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔
بریلی درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین مفتی احسن رضا خاں قادری کی سرپرستی میں کوویڈ 19 کی ویکسین لگانے اور آیوشمان کارڈ بنوانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔
اس مہم کا مقصد ہے حکومت کی جانب سے چلائے جارہے ٹیکہ کاری مہم میں شانہ بشانہ شرکت کرکے عوام کو بیدار کرنا ہے، اس مہم کے تحت لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ ہر مومن پر فرض ہے کہ وہ اپنی جان کی حفاظت کرے، لہذا، اپنی اور اپنے کنبہ کے دیگر افراد کی جان بچانے کے لیے ٹیکہ ضرور لگوائے۔
مزید پڑھیں: