اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کورونا سے تحفظ کے لیے مسلسل ٹیکہ کاری کی جارہی ہے، دیہی علاقوں سے پسماندہ طبقہ کے لوگ ویکسینیشن کے لیے بڑی تعداد میں ضلع میرٹھ کے سرکاری ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔
اس کو دیکھتے ہوئے ویکسین کے دوسرا ڈوز لینے والوں کے لیے ضلع محکمہ صحت نے ہفتہ میں دو دن کو مختص کر دیا ہے. جس کی وجہ سے اب سیکنڈ دوز لینے والوں کو باآسانی ٹیکہ لگائی جارہی ہے۔
میرٹھ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم اس تعلق سے ویکسینیشن سینٹر کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ٹیکہ کاری کے لیے اب لوگوں کی بڑی تعداد ویکسینیشن سنٹر پہنچنے لگی ہے جس کو لے کر ضلع ہسپتال کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
میرٹھ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم مزید پڑھیں:Corona Update: بھارت میں کورونا کے 30,256 نئے کیسز، 295 اموات درج
وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کورونا ٹیکہ کاری مہم میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی محنت اب دیکھنے کو مل رہی ہے، عوام اب خود ہی ویکسینیشن سینٹر پر پہنچ کر ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لے رہی ہے، جو مستقبل کے لئے ایک مثبت قدم ہے۔