اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: کورونا ٹیکہ کاری کی مہم میں تیزی - اتر پردیش

کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج یعنی یکم اپریل سے 45 برس کے لوگوں کو بھی ٹیکہ لگوانے کی اجازت ملنے کے بعد سے ویکسینیشن مہم میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

corona vaccination campaign
corona vaccination campaign

By

Published : Apr 1, 2021, 9:54 PM IST

میرٹھ میں کورونا ویکسینیشن سینٹر پر عوام میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے اور وہ دوسروں کو بھی ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہے ہیں تاکہ اس مہلک بیماری کو جلد ختم کیا جاسکے۔

کورونا ٹیکہ کاری مہم میں تیزی

ریاست اتر پردیش میں جس طرح سے کورونا انفیکشن کے معاملات میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب سُست پڑی کورونا ٹیکہ کاری مہم میں یکاک تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ خاص کر آج سے 45 برس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسینیشن کی اجازت ملنے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں ویکسینیشن سینٹر پر پہنچ کر اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں پر روک لگانے کے لیے عوام میں بھی بیداری لانی ہوگی اور کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانا ہوگا تب ہی اس مہلک بیماری کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details