اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں کورونا ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

جھانسی کی رانی ادیوگ ویاپار منڈل کے ذریعے مظفرنگر میں کورونا ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا۔

مظفرنگر میں کورونا ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد
مظفرنگر میں کورونا ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jul 29, 2021, 1:02 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع جھانسی کی رانی چوراہے پر جھانسی کی رانی ادیوگ ویاپار منڈل کے ضلع نائب صدر محمد ندیم اور ان کی ٹیم کے ذریعے کورونا ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کی گئی۔

ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح سٹی مجسٹریٹ ابھیشیخ سنگھ کے ذریعے کیا گیا۔ جس کے بعد سٹی مجسٹریٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسین لینا بہت ضروری ہے، انہوں نے لوگوں سے ویکسین لینے کی اپیل کی۔

ویڈیو
وہیں ٹیکہ کاری کیمپ میں ویکسین لینے آئے محمد مطلوب نے بتایا کہ کورونا وبا کی آنے والی تیسری لہر کو روکنے کے لیے کورونا کا ٹیکہ لینا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

رامپور: مدرسوں میں بھی ویکسینیشن کیمپ، لوگوں میں دکھائی دیا جوش و خروش

انہوں نے مسلم معاشرے کے لوگوں سے درخواست ہے کی کہ کرونا وبا کی روک تھام کے لیے ٹیکا کاری مہم کا حصہ بنے اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں آکر کورونا کا ٹیکا لگوائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details