میرٹھ کے مذہبی ادارے منصبیہ عربی کالج میں بھی ایسے ہی ایک ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوایا۔
ریاست اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے ویکسینیشن کیمپوں کے ذریعے کورونا کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔
ایسے میں سماجی تنظیموں کے علاوہ مذہبی رہنماؤں کی اپیل کے بعد مذہبی اداروں میں بھی ویکسینیشن کرایا جا رہا ہے۔
میرٹھ کے منصبیہ عربی کالج میں بھی لگائے گئے ویکسینیشن کیمپ میں آج بڑی تعداد میں سبھی مذہب وملت کے لوگوں نے کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوایا۔ اس موقع پر علماء نے کورونا ویکسین کو لیکر پھیلائے جا رہی افواح کے ماحول کوختم کرنے کی بات بھی کہی۔
مزید پڑھیں:غازی پور: تاریخی مدرسہ مالی بحران کا شکار، تعلیمی سیشن بھی بند
میرٹھ میں کورونا ویکسینیشن مہم کے تحت جس طرح سے سماجی خدمت گار آگے آ رہے ہیں۔ اسی طرز پر مذہبی اداروں میں بھی ویکسینیشن کیمپ لگا کر کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنا نے کی کوشش جاری ہے تاکہ عوام کو کورونا انفیکشن سے محفوظ کیا جا سکے۔