ایسے ماحول میں روزبروز کورنا پازیٹیو کے معاملات تیزی سے منظر عام پر آنے کے بعدعوام میں خوف کا ماحول ہے ۔
آن لائن خدمات انجام دینے والے ویجیندر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن سازوسامان کے آرڈر ملنے کے بعد وہ سب سے پہلے اسٹور سے مطلوبہ اشیا لیتے ہیں ۔
آن لائن ڈیلیوری کے ذریعہ سماجی خدمات اس کے بعد وہ اپنے ہاتھوں کو سینیٹائیز کرتے ہیں۔ اس کے بعد ان اشیا کو تھیلے میں رکھ کر مقررہ مقام کی جانب روانہ ہوتے ہیں۔
متعینہ مقام پر پہنچنے کے بعد گاہک کو سامان دینے سے قبل پھر اپنی ہتھیلیوں کو سینیٹائیز کرتے ہیں ۔اس کے بعد سامان رکھ کر سماجی فاصلے کے تحت تھوڑی دوری اختیار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات سے بچنے کے لئے متعدد تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ ایسے ماحول میں گھر گھر جاکر مطلوبہ اشیا کو پہنچانا ایک مشکل امر ہے۔
مگر سماجی خدمات اور عوامی سہولیات کے لئے وہ پر خطر ماحول میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔