اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو میں کورونا پازیٹیو کیسز میں نمایاں کمی

اتر پردیش کے ضلع مئو میں کورونا وائرس کیسز کافی کم ہو گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذمہ داروں کے مطابق اب ہر روز دس سے بھی کم کورونا پازیٹیو معاملے سامنے آرہے ہیں۔

corona positive cases
corona positive cases

By

Published : Jun 26, 2021, 8:00 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مئو کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ستیش چندر سنگھ نے کہا کہ اب تک ضلع میں ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

مئو میں کورونا پازیٹیو کیسز

مئو ضلع میں ہر روز ایک ہزار آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اور تقریباً ایک ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

سی ایم او کے مطابق دیہی علاقوں میں اسکیم شروع کی گئی ہے شروع کی گئی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد زیادہ سے زیادہ گاؤں اور پنچایتوں میں آر ٹی پی سی آر(RT PCR) ٹیسٹ اور کورونا ویکسینیشن مہم(corona vaccination) پہنچائی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ 'اب تک ضلع کے تین بلاکس میں اس اسکیم کو شروع کیا جا چکا ہے۔ جلد ہی اس اسکیم کو پورے ضلع میں نافذ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Covid-Free Village: ایسا گاؤں جہاں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں

واضح رہے کہ مئو ضلع میں کورونا پازیٹیو معاملوں میں کمی کے پیش نظر پابندیوں میں پہلے ہی کافی کمی کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details