اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: کورونا کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری - اترپردیش

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 28 نئے کیسز ملے جبکہ اس دوران 24 مریض صحت یاب بھی ہوئے، یہاں اب تک 100 سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Jan 2, 2021, 8:45 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 28 نئے مثبت کیسز ملے۔

نئی ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد 681 رپورٹس میں 28 مثبت پائے گئے۔

اس دوران راحت کی بات یہ رہی کہ 24 مریض صحتیاب بھی ہوئے اور اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 295 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 100 سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

مثبت مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا جبکہ کچھ کو ان کے گھروں میں ہی آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details