ملک میں كورونا انفیکشن کے معاملوں میں تیزی كو دیکھتے ہوئے اترپردیش حکومت نے بھی اس سے نمٹنے کی تیاریان شروع کر دی ہے۔ اسی کے تحت میرٹھ میں اب كورونا انفیکشن کے مریضوں کو گھر گھر تلاش کیا جا رہا ہے، تاکہ دوسرے افراد میں انفیکشن نہ پہنچ سکے ۔
میرٹھ میں كورونا مریضوں کی تلاش کرنے کی مہم کی شروعات ضلع میرٹھ میںكورونا کے مریضوں میں مسلسل ہورہے اضافے کے پیش نظر اور خاص کر کچھ مخصوص علاقوں میں کورونا مریض ملنے سے اب محکمہ صحت کی جانب سے ڈور ٹو ڈور مہم کی شروعات کی گئی ہے۔
میرٹھ کے سی ایم او ڈاکٹر راج کمار نے اس مہم کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ جن جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں، ان علاقوں میں گھر گھر جاکر سروئے کیا جائے اور کورونا مریضوں کو تلاش کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد سانس پھولنے یا سانس سے متعلق بیماری میں مبتلا مریضوں کو تلاش کرنا ہے کیونکہ ایسے مریض اگر کورونا کی زد میں آجاتے ہیں اور انہیں وقت پر طبی سہولیات نہیں مہیا کی جائے تو ایسے میں ان مریضوں کو بچانا مشکل ہوجاتا ہے۔انہیں سب کے مدنظر حکومت نے کورونا متاثر علاقوں کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے، آج سے ہم نے اس مہم کی شروعات کردی ہے اور یہ مہم لگاتار جاری رہے گا۔
محکمہ صحت کی جانب سے ہر گھر میں كورونا انفیکشن کے مریضوں کی تلاش سے ایک بات تو صاف ہوگئی کہ اگر حکومت كو انفیکشن كو پھیلنے سے روکنا ہے تو اسی طرح کے اقدامات میں سنجیدگی بھی لانی بوگی۔تبھی ہم كورونا كو بھی ہر ا سکتے ہیں۔