اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ - مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کی تعداد

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اسی ضمن میں مرادآباد میں کورونا کے مریضوں میں ایک بار پھر اضافہ درج کیا گیا ہے۔

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اسی ضمن میں مرادآباد میں کورونا کے مریضوں میں ایک بار پھر اضافہ درج کیا گیا ہے
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اسی ضمن میں مرادآباد میں کورونا کے مریضوں میں ایک بار پھر اضافہ درج کیا گیا ہے

By

Published : May 9, 2020, 9:47 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں کوروناوائرس مثبت ہونے کی وجہ سے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مرادآباد کے تھانہ سول لائن علاقے میں ہیمگری کالونی میں ایک کورونا پازیٹیو مریض کی تصدیق کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔

کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اطلاع ملتے ہی پولیس اور صحت عملہ کی ٹیم اس علاقے میں پہنچی، اور ایک کلومیٹر کے علاقے کو سیل کردیا گیا اور کورونا مثبت مریض کے مکان کے چار افراد کو کوارنٹین کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک نجی لیب میں کورونا کی جانچ کی گئی اور جب رپورٹ آئی تو مریض کورونا پازیٹب نکلا۔

وہیں اس واقعے کے بعد پولیس اعلان کررہی ہے اور لوگوں کو گھر پر رہنے کی ہدایت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک مرادآباد میں کورونہ مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 117 ہوگئی ہے، اور کورونا وبا سے اب تک سات افراد کی موت ہوچکی ہے۔

یال رہے کہ اب تک ےقریباً 65 کورونا مثبت مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور 45 کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details