ریاست اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے تین نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، مجموع طور ضلع فیروز آباد میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 244ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح ایک بزرگ مریض کی موت ہوگئی۔ ضلع میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو تین مشتبہ مریضوں کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔