اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: کورونا مریض کی خودکشی

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ہیڈ کانسٹیبل دواکر شرما نے ہسپتال کے پانچویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ وہ کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ ان کی عمر تقریبا 52 برس تھی۔

corona patient commits suicide in moradabad uttar pradesh
مرادآباد میں کورونا مریض نے خودکشی کی

By

Published : Sep 6, 2020, 8:09 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب تک مرادآباد میں 5 ہزار 6 سو 33 مریض ملے ہیں، جس میں سے 4 ہزار 3 سو 6 مریض ہسپتال سے صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں اور ایک ہزار دو سو 19 کورونا مثبت مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

مرادآباد میں کورونا مریض نے خودکشی کی

وہیں مرادآباد میں اب تک 108 کورونا مثبت مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ مرادآباد میں ٹی ایم یو ہسپتال کو کورونا سینٹر بنایا گیا ہے۔

مرادآباد میں واقع ٹی ایم یو ہسپتال کی بات کی جائے تو یہاں پر بہت سارے کورونا مثبت مریض کھڑکی سے کود خودکشی کر چکے ہیں۔

مرادآباد میں کورونا مریض نے خودکشی کی

اس ہسپتال میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل دواکر شرما نے پانچویں منزل سے کود کر اپنی جان دے دی۔ جس کی عمر تقریبا 52 برس بتائی جا رہی ہے۔ اس علاوہ 19 اگست کو اسی ہسپتال میں 28 برس کی کورونا مثبت کویتا نام کی خاتون نے تیسری منزل سے کود کر اپنی جان دے دی تھی۔ اس کے بعد 28 اگست کو 42 برس کے بینک مینیجر راجیش شرما نے چھٹی منزل سے کود کر خودکشی کرلی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details