اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں کورونا کے کرفیو میں 17 مئی تک  توسیع - کورونا کرفیو

اترپردیش حکومت نے کورونا کے کرفیو کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب اترپردیش میں 17 مئی کی صبح تک کورونا کا کرفیو نافذ رہے گا۔ پہلے حکومت نے جزوی طور پر کورونا کا کرفیو منگل کی صبح تک کے لیے بڑھایا تھا، لیکن اتوار کے روز ایک بار پھر اسے 17 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

yogi adityanath
یوگی آدیتیہ ناتھ

By

Published : May 9, 2021, 2:15 PM IST

وزیر اعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ کا ماننا ہے کہ کورونا انفیکشن کی چین کو توڑنے میں جزوی کرفیو موثر ثابت ہو رہا ہے۔ لوگ خود بخود ٹریفک کو کم کررہے ہیں۔ حال میں نافذ کورونا کے جزوی کرفیو میں 17 مئی کی صبح 7 بجے تک توسیع کی جا رہے گی۔

سبھی اضلاع میں اسے موثر طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔ کورونا کرفیو ضروری اشیاء کو چھوڑ کر کسی بھی طرح کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ لوگوں کی غیر ضروری نقل و حمل پر مکمل پابندی رہے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جزوی کورونا کرفیو کی مدت کے دوران صحت سے متعلقہ کاموں میں مکمل چھوٹ ہوگی۔ صنعتی سرگرمیاں، ای کامرس سے متعلق کام جاری رہے گا۔

راشن تقسیم اور ویکسینیشن کا کام جاری رہے گا۔ ایسے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پولیس ضروری طور پر ان کی مدد کرے گی۔ خاص حالات کے لئے ای پاس سسٹم نافذ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details