نوئیڈا میں آج پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔جہاں آج 192 نئے مریض سامنے آئے وہیں آج صرف 109 مریض ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔اس طرح انتظامیہ کی تمام کوشش کے بعد بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
نوئیڈا میں آج پھر کورونا کیسز میں اضافہ - نوئیڈا میں کورونا سے موت
ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں آج پھر کورونا معاملے میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ آج نوئیڈا میں 192 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
نوئیڈا میں آج پھر کورونا کیسز میں اضافہ
ابھی بھی 1699 مریض ضلع کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 10261 مریضوں کو شفایاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گہا ہے۔وہیں اب تک 50 مریضوں کی اموات بھی ہو چکی ہے۔
عوام کو بھی اس حوالے سے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے تب ہی ہم کورونا پر فتح حاصل کرسکتے ہیں۔