ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 55 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ آج موصول ہوئی 981 رپورٹ میں سے 55 افراد کے رپورٹ مثبت پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کہ آج 33 کورونا مثبت مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ اس طرح سے ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 509 ہوگئی ہے۔ ضلع مظفر نگر میں اب تک 90 سے زائد کورونا مثبت مریضوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔