ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ یہاں کورونا کے کیسز مسلسل بڑھ ہی رہے ہیں۔
آج بھی ضلع میں کورونا کے دو سو زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو اس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم ضلع کے لیے ایک راحت کی بات یہ ہے کہ ہفتوں سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔
نوئیڈا میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ آج بھی 165 مریض کورونا سے صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹے چکے ہیں۔ اس طرح اب تک ضلع میں 8856 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔
آج کورونا کے 202 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 2004 مریض اب بھی ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ابھی تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 48 پر ہی رکی ہوئی ہے۔ ضلع کے لیے یہ بہت اچھی خبر ہے۔