اتر پردیش نوئیڈا سیکٹر 123 میں ایک سوسائٹی میں رہنے والی 30 سالہ خاتون اور اس کی بچی کورونا سے متاثر پائی گئیں۔ جبکہ شوہر کی رپورٹ منفی ہے۔ دونوں حال ہی میں سنگاپور سے واپس آئے تھے۔ ان دونوں کی RT-PCR رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں اتوار کی شام سیکٹر-39 کے کووڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد سہولیات نہ ہونے اور امیکرون کی دہشت کی وجہ سے انہوں نے ہسپتال سے جانے کی درخواست کی تاہم ڈاکٹروں نے انہیں باہر نہیں جانے دیا۔ لیکن بعد میں موقع دیکھ کر خاتون اپنی بچی کے ساتھ اسپتال سے Corona-Affected Mother And Daughter Escaped فرار ہوگئی۔ پتہ چلنے پر ہر طرف ہل چل مچ گئی۔ اس کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔