سرکاری ذرائع کے مطابق کووڈ۔19 متاثرہ 15مریضوں کی دوسری اور تیسری جانچ رپورٹ پیر کو منفی آئی تھی۔ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق ان سبھی 15مریضوں کو اسپتال سے ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔
بستی:کورونا متاثرہ 15مریض صحت یاب - ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق
اترپردیش کے ضلع بستی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 15 افراد کی رپورٹ منفی ملنے کے بعد انہیں اسپتال سے پھول۔مالا پہنا کر ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ۔
بستی:کورونا متاثرہ 15مریض صحت یاب
ذرائع نے بتایا کہ اب تک ضلع میں کل متاثرین کی تعداد 141 ہے۔ ان میں سے ایک خاتون غازی پور کی تھیں۔دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔28 پہلے ہی شفایاب ہوچکے تھے اور پیر کو 15مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ضلع میں اب 95 کورونا کے مریض رہ گئے ہیں۔ان کا علاج جاری ہے۔