اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریت ترمیم بل کی کاپیاں نذر آتش - ضلع صدر محمد محسن

بارہ بنکی میں شہریت ترمیم بل کی مخالفت میں کانگریس کارکنان نے سڑک پر اتر کر اس بل کے خلاف احتجاج کیا۔

شہریت ترمیم بل کی کاپیاں نذر آتش
شہریت ترمیم بل کی کاپیاں نذر آتش

By

Published : Dec 11, 2019, 4:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کانگریس کارکنان نے شہریت ترمیم بل کے خلاف نعرہ بازی کی اور اس کی کاپیاں نظر آتش کیں۔

بارہ بنکی کے چھایا چوراہے پر ضلع صدر محمد محسن کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے ہاتھوں میں اس بل کے خلاف لکھے نعروں کی تختیاں لیکر اس کی مخالفت کی۔

شہریت ترمیم بل کی کاپیاں نذر آتش

کانگریس کارکنان نے واضح طور پر اس نئے بل کو سنگھ کا قانون قرار دیا اور کہا کہ شہریت ترمیم بل انہیں برداشت نہیں۔ اس کے بعد کانگریس کارکنان نے شہریت ترمیم بل کی کاپیوں کو جلانا شروع کیا موقع پر بڑی تعداد میں پولس بھی موجود رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details