اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا کی تزئین کاری کا کام شروع

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی شہر نوئیڈا میں ”نوئیڈا ڈویلپمنٹ اتھارٹی“ کی جانب سے اس کی تزئین کاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Coordinated effort to beautify Noida
نوئیڈا کی تزئین کاری کا کام شروع

By

Published : Nov 12, 2020, 3:46 PM IST

نوئیڈا ایک ترقی یافتہ شہر ہے جسے اترپردیش کا ایک اہم شہر مانا جاتا ہے۔

نوئیڈا کی تزئین کاری کا کام شروع

نوئیڈا میں جدید سہولتوں سے آراستہ شہری نظام موجود ہے وہیں اسے مزید خوبصورت اور تفریحی مقام بنانے کی مربوط کوشش ابھی بھی جاری ہیں۔

نوئیڈا کی تزئین کاری کا کام شروع

اب نوئیڈا میں فلائی اوور اور دیواریں کو نئے رنگ و روپ میں نظر آئیں گی اور کچھ آنے بھی لگی ہیں۔

نوئیڈا کی تزئین کاری کا کام شروع

مختلف شاہراہوں چوراہوں، فلائی اوورز اور عمارتوں کو مزید خوبصورت بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نوئیڈا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر بھر میں فلائی اوورز ، دیوار پینٹنگ، رنگ برنگی لائٹس اور درخت لگا کر شہر کو خوبصورت بنانے کی کوشش کی ہے۔

فی الوقت شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لئے ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نوئیڈا کے داخلی مقامات پر گرین لائٹ کا ایک خوبصورت انتظام کیا ہے۔

اس سے شہر دل کش نقش و نگار سے مزین نظر آنے لگا ہے۔

صرف یہی نہیں ، نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او مہیشوری نے بتایا کہ نوئیڈا کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے شہر میں کئی پارکس بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ عوام کو ایک خوبصورت اور صحت بخش تفریحی مقام مل سکے۔

اس کے علاوہ ، نوئیڈا کے انٹری پوائنٹس پر 6 تھیم لائٹ بھی نصب کی گئی ہیں ، جس میں رنگ برنگی لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسماعیل میرٹھی کا یوم پیدائش آج

آپ کو بتادیں کہ نوئیڈا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ریتو مہیشوری کے سی ای او بننے کے بعد نوئیڈا شہر میں بہت سی رنگ برنگی لائٹس، ایل ای ڈی لائٹس اور فلائی اووز کی دیواروں پر تھیم پینٹنگز تیار کرکے شہر کو خوبصورت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وال پینٹنگ کا مقصد نہ صرف دیواروں کو خوبصورت بنانا ہے بلکہ اس کے ذریعے ایک پیغام بھی دینا ہوتا ہے۔

شہر کو خوبصورت بنانے کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نوئیڈا میں سرمایہ کاری کے لیے مرغوب کرنا بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details