اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے نصاب میں تبدیلی کی جا رہی ہے' - اترپردیش کی خبریں

چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کرنے پہنچے اترپردیش کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے یونیورسٹی کے تمام ٹاپر طلبہ میں میڈلز تقسیم کیے اور ممتاز طلبا کو ایوارڈ سے نوازا۔ انھوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبہ میں طالبات کی تعداد خاطرخواہ ہونے پرخوشی کا اظہار کیا۔

چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں کانووکیشن تقریب منعقد
چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں کانووکیشن تقریب منعقد

By

Published : Mar 10, 2021, 1:46 PM IST

اترپردیش کےمیرٹھ میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کرنے پہنچے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے یونیورسٹی کے تمام ٹاپر طلبہ کو میڈل تقسیم کیےاور ممتاز طلبا کو ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پرانھوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبہ میں طالبات کی تعداد خاطرخواہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں کانووکیشن تقریب منعقد

میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کرنے پہنچے نائب وزیر اعلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے نصاب میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر کورونا کی وجہ سے اس سال امتحانات میں بھی 30 فی صد کورس کو کم کیا گیا۔ اسی کے مطابق امتحانات بھی کرائےجائیں گے۔ ساتھ ہی ریاست اترپردیش کے مختلف اضلاع میں نجی اور سرکاری یونیورسٹیز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ تعلیمی نظام بہتر ہونے کے ساتھ ہی طلبہ کو اعلی تعلیم کے لیے مشکل نہ پیش آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details