اجتماعی قتل معاملہ میں قصوروار شبنم کو امروہہ جیل سےبریلی جیل منتقل کرنے پر افسران کا کہنا ہے کہ ایسا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شبنم کی فوٹو وائرل ہونے کے سبب 2 پولیس کانسٹبل کو معطل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جیل سے تصویر وائرل ہونے کے بعد معاملہ کافی گرما گیا تھا۔ تفتیش کے بعد رام پور جیل سے دو جیل گارڈز کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شبنم رامپور جیل میں تھی، جہاں اس کی ایک تصویر اور ایک خاتون قیدی کی تصویر جیل کے گارڈ نے لی تھی۔
شبنم امروہہ جیل سے بریلی جیل منتقل جب فوٹو جیل کے باہر وائرل ہوا تو رامپور میں ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر جیل انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کارڈز کو معطل کردیا۔ جب کہ ضلع جیل سے شبنم کو بھی بریلی جیل بھیج دیا گیا ہے۔
شبنم نے اپنے والدین سمیت گھر کے سات افراد کے قتل معاملے میں قصوروار ثابت ہوچکی ہے۔ شبنم جولائی 2019 سے رامپور ضلع جیل میں بند تھ۔ واضح رہے کہ شبنم کے ساتھ ہی عمر قید کی سزا پانے والی ایک قیدی آرتی شرما کو بھی بریلی جیل منتقل کیا گیا ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ وجے وکرم سنگھ نے اس کی تصدیق کی ہے۔