ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے معروف تعلیمی ادارے گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں 'امنگ فیسٹول' کا اہتمام کیا گیا،جس کے رنگارنگ تقریبات کے ذریعہ لوگوں کو امن و آشتی اور محبت کا پیغام دیا گیا۔
امنگ فیسٹول کا مقصد طلبہ کو ملک کا ایک ذمہ دار شہری بنانے کے لیے تیار کرنا تھا، اس موقع پر طلبہ و طالبات نے اپنی پرفارمنس کے ذریعہ سماجی بیداری کا پیغام دیا، پروگرام کے درمیان میں ملک کی مختلف ریاستوں کے کلچرل و ثقافت کی زبردست عکاسی ہو رہی تھی۔