مرادآباد:اترپردیش میں کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر شاہنواز عالم نے بتایا کہ میں اس حکومت کے تحت مسلمانوں میں کافی تبدیلی دیکھ رہا ہوں، آج مسلمان اپنی سلامتی اور آئین کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ آج میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ 2024 کے انتخابات کی بات کر رہے ہیں اور کانگریس کے بارے میں اپنا ذہن بنا رہے ہیں۔
شاہنواز عالم نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ لوگوں نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو ووٹ نہیں دیا۔کیونکہ اتر پردیش میں لوگوں نے سمجھا کہ صرف سماج وادی پارٹی ہی بھارتیہ جنتا پارٹی سے بہتر مقابلہ کر سکتی ہے، اس لیے لوگوں نے اتر پردیش میں کانگریس کو ووٹ نہیں دیا ،لیکن سال 2024 کے لیے لوگوں نے کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کا ذہن بنا لیا ہے۔
ہندو راشٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے 1903 میں ہندو مہاسبھا نے ہندو راشٹر کا شوشہ چھوڑا تھا۔ انہوں نے عوام سے اس کی مخالفت کرنے اور کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
Interview with Shahnawaz Alam اترپردیش اقلیتی محکمہ کے صدر شاہنواز عالم سے خصوصی بات چیت - شاہنواز عالم سے خصوصی بات چیت
شاہنوازعالم نے کہا کہ اترپردیش میں لوگوں نے سمجھا کہ صرف سماج وادی پارٹی ہی بھارتیہ جنتا پارٹی سے بہتر مقابلہ کر سکتی ہے، اس لیے لوگوں نے اترپردیش میں کانگریس کو ووٹ نہیں دیا، لیکن سال 2024 کے لیے لوگوں نے کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کا ذہن بنا لیا ہے۔
اترپردیش اقلیتی محکمہ کے صدر شاہنواز عالم سے خصوصی بات چیت