اترپردیش کے بہرائچ میں واقع گنگا جمنی تہذیب کا مرکز درگاہ سید ہاشم علی شاہ عرف لکڑ شاہؒ جو اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہے۔ جہاں ہندو، مسلمان سکھ، بودھ کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک نیپال سے کافی تعداد میں نیپالی زائرین یہاں محبت و عقیدت کا نظرانہ پیش کرنے آتے ہیں۔
بتایا گیا کہ محکمہ پولیس و محکمہ جنگلات کے ذریعہ پہلے درگاہ کو آنے والے راستوں پر بڑے گڈھے کھدوا کر راستے کو بند کرنے کا کام کیا گیا، اور اب درگاہ شریف انتظامیہ کمیٹی کے صدر نے بتایا کہ درگاہ کیمپس میں بنے دفتر کو منہدم کر دیا ہے۔
اور آئے دن محکمہ جنگلات کے افسران / ملازمین کے ذریعہ وقف املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ اسی سلسلے میں 30 مئی کو رات 8:00 بجے کے قریب محکمہ جنگلات کے محافظ یوگیش پرتاپ سنگھ نے اعلی افسران کی ہدایت پر درگاہ جانے والی سڑک پر جے سی بی سے بڑے بڑے گڈھے کھود کراسےبند کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے درگاہ تک پہنچنا ناممکن ہو گیا ہے۔
بتایا گیاکہ داروغہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی بھی درگاہ گیا تو محکمہ جنگلات ان پر مقدمے درج کر جیل بھیج دے گا۔