اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ

اترپردیش میں 35 اور کوروناپازیٹیو کی شناخت ہوئی ہے، تاہم کوروناوائرس کے پیش نظر آگرہ میں اس کی تعداد 22 سے بڑھ کر 47 ہوگئی ہے۔

کوروناوائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ
کوروناوائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ

By

Published : Apr 4, 2020, 8:17 PM IST

وہیں ہاتھرس میں دہلی مرکز نظام الدین کی تبلیغی جماعت سے آنے والے چار افراد کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں، جنہیں آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسی کے ساتھ ہی مہاراج گنج میں چھ نئے کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں، جس کے بعد اب اترپردیش میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 209 ہوگئی ہے۔

اترپردیش میں 35 اور کوروناپازیٹیو کی شناخت ہوئی ہے، تاہم کوروناوائرس کے پیش نظر آگرہ میں اس کی تعداد 22 سے بڑھ کر 47 ہوگئی ہے

خیال رہے کہ جمعہ کے روز 228 نمونے آگرہ بھیجے گئے تھے، ان میں سے 25 کورونا مثبت پائے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے ضلع انتظامیہ اورمحکمہ صحت میں ہلچل مچی ہوئی ہے، تمام کورونا وائرس مثبت مریضوں کو آئی سولیشن میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز کنگ جارج میڈیکل کالج میں ٹیسٹ کیے گئے نمونوں میں 34 افراد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے، جو اترپردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں سب سے زیادہ تعداد ایک دن میں درج کی گئی ہے۔

دارالحکومت لکھنؤ کے بلرام پور ہسپتال میں داخل ہونے والے 12 کورونا مثبت مریضوں کو بدھ کے روز مسجد لکھنؤ سے لایا گیا اور انہیں آئیسو لیشن وارڈ میں رکھا گیا۔

ان میں سے چھ کا تعلق کانپور سے ہے جو کانپور کے ایل ایل آر ایچ ہسپتال میں داخل ہیں۔

آگرہ سے کورونا مثبت کے آٹھ مریض ہیں، جو ایس این ایم سی ہسپتال میں بھرتی ہیں، لیکن 12 کا تعلق لکھنؤ سے ہے جو بلرام پور ہسپتال میں داخل ہیں۔ اسی میں چار کا تعلق اعظم گڑھ سے ہے جو جی ایم سی ہسپتال میں داخل ہیں۔

کوروناوائرس کے ایک مریض پرتاپ گڑھ سے ہیں، جو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہیں، تاہم دو کا تعلق ہردوئی سے ہے، وہ بھی ضلع ہسپتال میں داخل ہیں اور ایک شاہ جہاں پور میں بھرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details