اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی آباد: ریپڈ ریل کے لئے پیلر کی تعمیر - این سی آر ٹی سی کے ایم ڈی ونئے کمار سنگھ

مودی نگر میں ریپڈ ریل کے لئے پیلر کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں این سی آر ٹی سی کے ایم ڈی ونے کمار سنگھ نے اس حصے کے مقامات کا معائنہ کیا۔ مراد نگر اور مودی نگر علاقوں میں ریپڈ ریل کی تعمیر جاری ہے۔ اس دوران ایم ڈی ونئے کمار سنگھ نے بھی ضروری ہدایات دیں۔

غازی آباد: ریپڈ ریل کے لئے پیلر کی تعمیر
غازی آباد: ریپڈ ریل کے لئے پیلر کی تعمیر

By

Published : Jul 9, 2020, 12:57 PM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد میں واقع مودی نگر میں ریپڈ ریل کے لئے پیلر کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ مودی نگر کے پیلر فاؤنڈیشن کا کام این سی آر ٹی سی نے 3 کاموں کے تحت شروع کیا ہے۔ ایل اینڈ ٹی پیکیج 3 لاٹ 1 میں دوہائی سے مودی نگر شمال تک دو ایلیویٹڈ مقامات کی تعمیر جاری ہے۔

پیکیج 3 لاٹ 2 میں ایل اینڈ ٹی مودی نگر نارتھ اسٹیشن سے شتابدی نگر اسٹیشن تک ایلیویٹڈ ویڈکٹ تعمیر کررہے ہیں۔ اس کے تحت پانچ ایلیویٹڈ اسٹیشن ہوں گے مودی نگر شمال، میرٹھ جنوبی، پرتا پور ، ریٹھانی اور شتابدی نگر ہوں گے۔

این سی آر ٹی سی کے ایم ڈی ونئے کمار سنگھ نے مودی نگر سائٹ آفس اور شتابدی نگر میں کاسٹنگ یارڈ کا دورہ کیا۔ بھارت کی پہلی علاقائی ریل کے تحت دو ڈپو سمیت 24 اسٹیشن ہوں گے اور یہ فاصلہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details