ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کمشنر دفتر کے گیٹ پر پیس پارٹی کے عہدیدار اور کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر کے ذریعے ریاستی گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔
اس میمورنڈم میں مانگ کی گئی کہ 'مرادآباد دہلی روڈ پر سنہ 1962 میں جامعہ عربیہ یونیورسٹی کے لیے 54 بیگا زمین خریدی گئی تھی اور سنہ 1977 میں یونیورسٹی کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا تھا لیکن 1980 میں مرادآباد ایم ڈی اے نے اس کو اپنے قبضہ میں لے لیا تھا اور اسلامک یونیورسٹی کی تعمیر کو روک دیا تھا۔
پیس پارٹی کے مہانگر صدر عامر نے بتایا کہ 'جامعہ عربیہ یونیورسٹی کی زمین پر مافیا کی نظریں پڑ چکی ہیں اور کچھ لوگ ناجائز طریقے سے اس کو بیچنا چاہتے ہیں۔'