اردو

urdu

ETV Bharat / state

Memorial for Journalists Died of Corona: کورونا سے ہلاک صحافیوں کی یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ

نوئیڈا میڈیا کلب کی جانب سے سیکٹر 72 میں واقع سمرتی ون میں ملک بھر کے تمام صحافیوں کی ایک یادگار تعمیر کی جائے گی جہاں تمام صحافیوں اور فوٹوگرافرز کے نام لکھے جائیں گے۔ Memorial for Journalists Died of Corona

کورونا سے ہلاک صحافیوں کی یادگاری جگہ کی تعمیر
کورونا سے ہلاک صحافیوں کی یادگاری جگہ کی تعمیر

By

Published : Dec 31, 2021, 7:49 PM IST

نوئیڈا:اترپردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر-72 میں واقع اسمرتی ون میں کورونا کے دوران مرنے والے صحافیوں journalists Deaths during Corona کی یاد میں ایک یادگار مقام تعمیر کیا جائے گا۔


اس تعلق سے نوئیڈا میڈیا کلب کے صدر پنکج پراشر نے کہا کہ سیکٹر 72 میں واقع سمرتی ون میں ملک بھر کے تمام صحافیوں کی یاد میں ایک یادگاری مقام بنایا جائے گا۔ یہاں تمام صحافیوں اور فوٹوگرافروں کے نام لکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میموریل سائٹ نہ صرف نوئیڈا بلکہ اتر پردیش میں بھی پہلی ایسی یادگار جگہ ہوگی جہاں تمام صحافیوں کی یاد Construction of Memorial for journalists killed in Corona میں پتھر لگائے جائیں گے۔ کلب کی ٹیم نے ملک بھر کی تمام ریاستوں میں صحافی تنظیموں اور حکومت سے رابطہ کرکے ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس کی بنیاد پر تقریباً 500 جاں بحق صحافیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

پنکج پراشر نے کہا کہ 2 جنوری کو سیکٹر 72 میں صحافیوں کی یاد میں گوتم بدھ نگر کے ایم پی اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما اور نوئیڈا کے ایم ایل اے پنکج سنگھ سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس سلسلے میں نوئیڈا میڈیا کلب میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پنکج پراشر، جنرل سکریٹری ونود راجپوت، نائب صدر رنکو یادو، اقبال چودھری اور خزانچی منوج بھاٹی سمیت تمام عہدیدار اور ممبران موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details