اردو

urdu

ETV Bharat / state

Smuggler Arrested in Maharajganj پولیس اور مویشی اسمگلروں کی درمیان تصادم، کانسٹیبل زخمی - پولیس اور مویشی اسمگلروں کے درمیان تصادم

مہاراج گنج میں پولیس اور مویشی اسمگلروں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں ایک کانسٹبل اور اسمگلر زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس نے دونوں زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 2, 2023, 4:22 PM IST

مہاراج گنج: اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج کے صدر کوتوالی علاقے میں پولیس اور مویشی اسمگلروں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک اسمگلر اور ایک کانسٹیبل گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ زخمی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ مویشی اسمگلروں کے ذریعہ مویشیوں کو پک اپ میں لاد کر بہار لے جانے کی اطلاع ملی تھی۔ بولیا راجا گاؤں کے سیوان میں گھیرابندی دیکھ اسمگلروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کاروائی میں ایک اسمگلر کے پیر میں گولی لگی لیکن اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے ایک اسمگلر فرار ہوگیا جبکہ انکاونٹر میں ایک کانسٹیبل راجیو یادو کے ہاتھ میں بھی گولی لگی ہے۔جس کے بعد پولیس نے زخمی اسمگلر اور زخمی کانسٹیبل کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے۔پولیس نے گرفتار کمال الدین کے قبضۓ سے ایک پک اپ،4مویشی اور طمنچہ برآمد کیا ہے۔کمال الدین کشی نگر کا رہنے والا ہے۔ اس کے خلاف 9مقدمے درج ہیں۔

اس سے قبل اٹاوہ کے بکیور علاقے میں پولیس اور بدمعاشوں کت درمیان بھی جھڑپ ہوئی تھی۔ اس جھڑپ کے بعد پولیس نے چار بدمعاشوں کو گرفتارکرلیا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہات ستیہ پال سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ رات تقریباً دو بجے بکیور علاقے میں سینگر ندی کے نزدیک بھرتھنا اور بکیور پولیس مجرمین کی تلاش میں گاڑیوں کی چیکنگ کرنے میں مصروف تھی اسی درمیان دو موٹر سائیکل سوار چار بدمعاش اس علاقے سے گزرتے ہوئے دکھائی دیے۔ جن کو رکنے کا اشار کیا گیا لیکن بدمعاشوں کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی گئی۔ جوابی فائرنگ میں ایک بدمعاش پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details