اتر پردیش کے نوئیڈا کانگریس کے صدر رام کمار تنور اور نائب صدر رضوان چوہدری کی قیادت میں کانگریس نے بی جے پی ہٹاؤ مہنگائی بھگاؤ، کے نعرہ کے ساتھ نوئیڈا کے مختلف سیکٹروں میں پیدل مارچ کیا اور لوگوں سے ڈور ٹو ڈور ملاقات کی۔
کانگریس کی ڈور ٹو ڈور مہم
رام کمار تنور نے کہاکہ بی جے پی نے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی بی جے پی کے دور اقتدار میں کسان کی آمدنی بدترین سطح تک چلی گئی ہے۔ آج کسان پریشان ہے۔ ڈیزل، پٹرول، کھاد، جراثیم کش ادویہ کسانون کی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ مہنگائی نے عوام کی نیند حرام کر رکھی ہے۔
کانگریسی رہنما اور کارکنان گھر گھر جاکر پرینکا گاندھی کے پیغامات عوام تک پہنچانے کا کام کرہی ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو پارٹی پردیش کے بیس لاکھ بے روزگاروں کو سرکاری نوکری دیں گی اور خواتین کو سرکاری عہدوں میں چالیس فیصد ریزرویشن دیے کر ان کی تقرری کی جائے گی۔
کانگریس کے صدر نے کہاکہ عوام کانگریس کا ساتھ دے، ہم انتخابی وعدے ہر حال میں پورا کریں گے۔ بزنس سیل کے ضلع صدر ابھیشیک جین نے کہاکہ کانگریس واحد پارٹی ہے جو تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ آج بی جے پی نے سماج کو بانٹ کر رکھ دیا ہے۔ اس کی منفی پالیسیوں سے ہر آدمی میں پریشان ہے۔
مزید پڑھیں: