اردو

urdu

مظفرنگر: کسانوں کے مسائل پر کانگریس کارکنان کا مظاہرہ

By

Published : Nov 3, 2021, 8:47 PM IST

مظفرنگر کلیکٹریت احاطے میں کانگریس کارکنان نے مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کسانوں کے مطالبات کو لے کر کانگریسی کارکنان کا مظاہرہ
کسانوں کے مطالبات کو لے کر کانگریسی کارکنان کا مظاہرہ

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں کانگریس ضلع صدر سبودھ شرما کی سربراہی میں ریاستی و مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بندیل کھنڈ میں کسانوں کو کھاد کی قلت کی وجہ خود کشی کرنے کے معاملے پر اور ڈی اے پی کھاد کی قلت کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے کسانوں نے ریاست کے گورنر کے نام ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو سونپا۔

ویڈیو
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے اتر پردیش میں بوائی کے اس موسم میں صبح سے شام تک کھاد کے مراکز پر لائن میں کھڑے رہنے کے بعد بھی کسانوں کو ڈی اے پی کھاد نہیں مل پارہی ہے۔

بندیل کھنڈ میں تو حالات بد سے بدتر ہیں جہاں پر کھاد لینے کے لیے کسانوں کو کئی روز تک بھوکے پیاسے لگاتار لائن میں کھڑے رہنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی کسانوں کی جانیں جا چکی ہیں یا کھاد نہ ملنے پر انہوں نے خودکشی کر لی ہے، لیکن حکومت ہے کہ سوئی ہوئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں پر لاٹھی چارج تو کر سکتی ہے پر ان کا دکھ درد نہیں سمجھ سکتی۔ ہم آج انہیں مسائل پر ریاست کے سبھی کلیکٹریٹ میں مظاہرہ کرتے ہوئے ایک میمورینڈم ریاست کے گورنر کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کر رہے ہیں جس میں ہم چاہتے ہیں کی ڈی اے پی کھاد جلد سے جلد از جلد مہیا کرائی جائے تاکہ کسان اس بوائی کے موسم میں جلد از جلد اپنی فصل کو بو سکیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details