الہ آباد:کانگریس کارکنوں کا احتجاج - SSP'S TRANSFER
ابھیشیک دکشت کو پیلی بھیت سے تبادلہ کر کے پریاگ راج کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے۔ شہر کانگریس کے جنرل سکریٹری حسیب احمد نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر افسران کے تبادلے پر پابندی عائدکرنے کی درخواست کی ہے۔
اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستیارتھ انردھ پنکج کو ٹرانسفر کر کے معلق فہرست میں ڈالنے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف کانگریس کارکنوں نے الہ آباد یونیورسٹی کے طلبہ یونین بھون کے سامنے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کانگریس رہنماؤ کا کہنا ہے کہ ریاست میں 69 ہزار اساتزہ کے تقرری گھپلے کے ملزمین کے گریبان تک پولیس کے ہاتھ پہنچ چکے تھے۔ جس میں کابینی وزیر کے سابق نمائندے سمیت کئی لوگوں کے ناموں سے پردہ اٹھنے والا تھا۔ اس معاملے میں ایس ایس پی ستیارتھ انیردھ پنکج کافی سرگرم تھے اس لئے حکومت نے راتوں رات ان کا تبادلہ کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ ابھیشیک دکشت کو پیلی بھیت سے تبادلہ کر کے پریاگ راج کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے۔ شہر کانگریس کے جنرل سکریٹری حسیب احمد نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر افسران کے تبادلے پر پابندی عائدکرنے کی درخواست کی ہے۔
حسیب احمد نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ریاست میں 69 ہزار اساتزہ کی تقرری میں بڑا گھپلہ ہوا ہے۔ جس میں ریاست کے ایک کابینی وزیر کے نمائندے سمیت برسراقتدار پارٹی کے دیگر رہما کے ملوث ہیں اور ان کے ناموں کا عنقریب پردہ فاش ہونے والا تھا۔ ایسے میں پریاگ راج کے سینئر ایس پی ستیارتھ انردھ پنکج کا تبادلہ اس معاملے کو مزید معلق رکھنا اور ایماندار افسر کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔