میرٹھ:ریاست اترپردیش کے میرٹھ سمیت مختلف اضلاع میں راہل گاندھی کی پارلیمنٹ میں رکنیت معطل کئے جانے کے خلاف کانگریس کے حامیوں نے جم کر احتجاج کیا اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔
راہل گاندھی کی پارلیمنٹری رکنیت کی معطلی کے خلاف آج کانگریس کے کارکنان نے میرٹھ میں ضلع کلکٹریٹ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔کانگریس لیڈران کے مطابق جمہوریت کو کمزور بنانے والی مودی حکومت کی زیادتیاں بڑھتی جا رہی ہے۔ اسی کو لیکر ’’آئین بچاؤ - ملک بچاؤ‘‘ کے تحت ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پباہر احتجاج کیا گیا۔ ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لئے سڑکوں پر اتریں۔
سینئر لیڈر و ضلع صدر کانگریس اونیش کاجلا اور شہر صدر کانگریس زاہد انصاری کی قیادت میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔کارنگریس کے سینکڑوں کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔