ریاست اترپردیش کے بنارس میں کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی رہائی کے سلسلے میں آج کانگریس سیوا دل کے ریاستی صدر ڈاکٹر پرمود کمار پانڈے نے پارٹی کارکنان کے ساتھ بنارس کے تلسی پور علاقے میں واقع مندر میں عوامی دوری پر عمل کرتے ہوئے شدید مظاہرہ کیا ہے.
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے جانب سے مزدوروں کی مدد کے لیے ایک ہزار بسیں دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے بی جے پی اور کانگریس کے مابین سیاسی رسہ کشی میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتاری کے خلاف کانگریس کارکنان کا مظاہرہ - Demand for release of Congress President Ajay Kumar
بنارس میں کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی رہائی کے سلسلے میں آج کانگریس سیوا دل کے ریاستی صدر ڈاکٹر پرمود کمار پانڈے نے پارٹی کارکنان کے ساتھ ریاستی حکومت کے خلاف شدید مظاہرہ کیا ۔
گرفتاری کے خلاف کانگریس کارکنان کا مظاہرہ
مظاہرہ کررہے کارکنان کا کہنا ہے کہ 'کانگریس کی جانب سے مزدوروں کی مدد کیے جانے کے اعلان کے بعد سے بی جے پی مسلسل سیاست کر رہی ہے اور کانگریس کارکنان کو گرفتار کر رہی ہے جو صحیح نہیں ہے۔
کارکنان نے یہ بھی کہا ہے کہ 'اس وبا کے دوران متحدہ طور پر کام کرنے کی ضروررت ہے نہ کہ امدادی کوششوں میں خامیاں نکال کر پریشان لوگوں کو اور پریشان کرنے کی ضرورت ہے'، اس دوران سبھی مظاہرین نے اجے کمار للو کی رہائی سے متعلق ریاستی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔