اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کانگریس کے احتجاج کو پولیس نے روک دیا - مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نوئیڈا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کانگریس کے احتجاج کو پولیس نے رکوادیا۔ کانگریس رہنماؤں نے پولیس کے رویہ کی مذمت کی ہے۔

نوئیڈا: مہنگائی کے خلاف کانگریس کے احتجاج کو پولیس نے روک دیا
نوئیڈا: مہنگائی کے خلاف کانگریس کے احتجاج کو پولیس نے روک دیا

By

Published : Jul 14, 2021, 8:48 PM IST

کانگریس کی جانب سے بڑھتی مہنگائی کے خلاف ملک گیر سطح پر دستخطی مہم کا آغاز کیا گیا جبکہ اترپردیش کے نوئیڈا میں پولیس نے کانگریس کو احتجاج مظاہرہ کرنے سے روک دیا۔ جیسے ہی کانگریس کے متعدد کارکن ضلع صدر شہاب الدین کی قیادت میں سیکٹر 12 -22 ڈولی پٹرول پمپ کے قریب جانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں سیکٹر 10 میں واقع مہانگر دفتر میں ہی روک دیا۔

نوئیڈا: مہنگائی کے خلاف کانگریس کے احتجاج کو پولیس نے روک دیا

مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کےلیے کانگریس کارکنان نوئیڈا کے مہانگر دفتر میں جمع ہوئے تھے کہ وہاں پولیس کی بھاری جمعیت پہنچ گئی اور کانگریس دفتر کو پولیس چھاونی میں تبدیل کردیا گیا۔ پولیس نے کانگریس کارکنوں کو دفتر کے باہر جانے سے روک دیا لیکن کانگریس کے ارکان نے دفتر کے باہر مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نوئیڈا: مہنگائی کے خلاف کانگریس کے احتجاج کو پولیس نے روک دیا

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا: مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

اس موقع پر مہانگر کانگریس کے صدر شہاب الدین نے کہا کہ حکومت آمرانہ رویہ کے ذریعہ سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنا اور پارٹی کارکنان کو پولیس کے ذریعہ ڈرانا چاہتی ہے۔ جمہوری انداز میں کئے جارہے احتجاج کو روکا جارہا ہے تاکہ عوام کی آواز کو دبایا جاسکے۔ کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف دستخطی مہم کو جاری رکھا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرہ میں کل ہند کانگریس کے رکن دنیش اوانا، راجکمار بھارتی، پی سی سی ممبر پرمود شرما، لیاقت چودھری، ضلعی صدر کسان کانگریس گوتم اوانا، ضلعی صدر این ایس یو آئی راجکمار مونو، نائب صدر للت اوانا، انیل یادو، سووند آوانا، رضوان چودھری، بلاک صدر جاوید خان، سلونی سولنکی، بلاک صدر جتیندر شرما، جنرل سکریٹری اپیش سریواستو، اشرف خان، نوشاد، ویرو دیوی، روی ماتھر، عرفان، امیت یادو، عاشف خان، صلاح الدین، ​​ظہیر و دیگر کارکنان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details