ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کانگریس کارکنان نے پارٹی کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی کی سالگرہ Rahul Gandhi Birthday نہایت سادے انداز میں منائی۔ راہل گاندھی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کانگریس کارکنان نے کوئی پروگرام کرنے کے بجائے راہگیروں کو شربت پلا کر عوام کی خدمت کی۔
دراصل سونیا گاندھی کی صحت اور ای ڈی کی پوچھ گچھ کی وجہ سے راہل گاندھی نے اس بار کانگریس کارکنان سے ان کی سالگرہ نہیں منانے کی ہدایت دی تھی۔ اسی کے پیش کانگریس کارکنان نے ضلع میں کوئی پروگرام نہیں کیا لیکن کانگریس یوتھ کے ضلع صدر نے اس موقع پر راہگیروں کے لئے شربت کا انتظام کیا۔Congress Workers Celebrate Rahul's Birthday