ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر شہر کے جھانسی کی رانی اسٹیچ چوک پر کانگریس کارکنوں نے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کا پُتلہ جلا کر بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
سادھوی پرگیہ کا پُتلہ نظر آتش - Sadhvi effigy
احتجاجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے پارلیمنٹ میں گاندھی جی کو مارنے والے نتھورام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سادھوی پرگیہ کا پُتلہ نظر آتش
احتجاجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے پارلیمنٹ میں گاندھی جی کو مارنے والے نتھورام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ سادھوی پرگیہ سنگھ کی پارلیمنٹ کی رکنیت کو ختم کیا جائے اور سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو بی جے پی سے نکالا جائے۔